بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن، 69 روز میں 12611 گرفتاریاں، نادہندگان سے ایک کروڑ سے زائد وصولی

لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں346 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 340 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے226درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ31 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔مجموعی طور پر 69 روز میں 26543ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 69روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک12611ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور26267 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے25346درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک48568180 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2004591917 ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہیگا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔ دریں اثناءلیسکو حکام نے عامر ٹاو¿ن کے علاقے سے بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑ لی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ علاوہ ازیں کالج روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او احمد رضا باجوہ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران بیڑ گاﺅں میںایک کنکشن کوبجلی چوری کرتے پکڑا جہاں میٹر میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔دوسری طرف لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیلداروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔64 روز سے جاری مہم کے دوران39253 ڈیفالٹرز سے ایک ارب 24 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔