نیوزی لینڈپھر بدقسمت ،ناقابل شکست بھارت کی فائنل میں رسائی

ممبئی(ایم این پی)نیوزی لینڈپھر بدقسمت ،ناقابل شکست بھارت فائنل میں پہنچ گیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںروہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کاٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا۔

کوہلی،شریاس ائیر نے شاندار سنچریاں جڑیں،دونوں نے بالترتیب117اور105رنز بنائے،روہت شرما47 ،شبمن گل 80 ، کے ایل راہوال 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 327 پر ڈھیر ہوگئی،ڈیری مچل کی 134رنز کی شاندار اننگز بھی فتح دلانے میں ناکام رہی،بھارت نے میچ70رنز سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

شامی ایک بار پھر کامیاب باﺅلر رہے،7کھلاڑیوں کاشکار کیااور مین آف دی میچ کاایوارڈ لے اڑے،میگاایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا،جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے