جے شاہ سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں: رانا ٹنگا کا الزام

کولمبو (مشرق نیوز) سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جے شاہ سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں۔ایک بیان میں رانا ٹنگا نے کہا کہ جے شاہ کے پریشر کی وجہ سے سری لنکا کی کرکٹ تباہ کر دی گئی، بھارت میں بیٹھا ایک آدمی سری لنکا کی کرکٹ چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے شاہ اپنے باپ کی وجہ سے طاقت ور ہیں جو بھارتی وزیر ہیں۔رانا ٹنگا نے کہا کہ بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کنٹرول کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین شکست کے بعد سری لنکن وزیرِ کھیل نے پورے بورڈ کو فارغ کر دیا تھا۔کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت کے بعد آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔