پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا کو اپنی”دوا“قرار دیدیا

ممبئی (ایم این پی) اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے شوہر راگھو چڈھا کو اپنی ’دوا‘ قرار دے دیا۔راگھو چڈھا کی سالگرہ پر اہلیہ و اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے انسٹاگرام اکاونٹ پر شوہر کےلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا کے ساتھ گزارے گئے زندگی کے چند حسین لمحوں کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں سے ایک تصویر میں اداکارہ کے پاﺅں پر مہندی بھی لگی ہے۔

اداکارہ نے راگھو چڈھا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری راگائی!آپ خدا کی طرف سے مجھے ملنے والے تمام تحائف میں سب سے بہترین تحفہ ہیں،آپ کی ذہانت، آپ کی سوچ ہمیشہ مجھے متاثر کرتی ہے، آپ کی دیانتداری اور سچائی نے مجھے بہترین انسان بنایا ،جدید دور میں بھی آپ پرانی روایات کا احترام کرتے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے کہا میرے خاندان کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں، ان سے پیار کرتے ہیں، سب دیکھ کر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے اور آپ کا پرسکون رہنا میرے لئے دوا کی مانند ہے۔