غزہ،تل ابیب،واشنگٹن،قاہرہ(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)اسرائیلی بربریت نہ رکی،مزید درجنوں فلسطینی دہشتگردی کانشانہ بن گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے درجنوں شہریوں نے جام شہاد ت نوش کیا،شہید ہونےوالے افراد کی تعداد 10800سے متجاوز کرگئی،ترجمان کے مطابق غزہ کے 9 لاکھ رہائشی ادویات، پناہ گاہ یا تحفظ کے بغیر زندہ رہنے پر مجبور ہیں۔
ادھر امریکہ نے کہاہے اسرائیل حماس جنگ ختم ہونے کے بعد بھی اسرائیلی فوجیں غزہ میں ہی رہیں گی،وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان میں کہا گیا صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں 3 دن کےلئے جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے یقین دلایا اس دوران حماس بھی کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردے گا،تمام یرغمالیوں کی شناخت کی تصدیق کےلئے جنگ میں 3 دن کا وقفہ ناگزیر ہے۔
قبل ازیں وائٹ ہاو¿س حکام نے کہا اسرائیلی فوجیں لڑائی کے خاتمے کے بعد بھی غزہ میں سکیورٹی معاملات سنبھالنے کےلئے موجود رہیں گی، امریکہ کے پاس فی الحال غزہ کے مستقبل کا کوئی حتمی حل نہیں۔
دوسری جانب مصر نے غزہ کی سکیورٹی سنبھالنے کی تجویز مسترد کردی،وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے تجویز دی مصر حماس کی اسرائیل کے ہاتھوں شکست کے بعد حکومت کے قیام تک غزہ کی سکیورٹی کا انتظام سنبھالے،مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے امریکی تجویز کو مسترد کردیا،مصری حکام نے کہا صدر عبدالفتاح السیسی اور حکومت حماس کو ختم کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















