راولپنڈی(بیورورپورٹ) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے عمران کی بیٹوں سے مستقل بات کرانے سے معذرت کرلی۔
عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میںسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہاعمران خان کی بیٹوں سے مستقل بات نہیں کرائی جاسکتی،18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے بات کرائی گئی تاہم واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرانے کی سہولت جیل میں موجود نہیں۔
جواب میں کہا گیا عدالت محکمہ داخلہ پنجاب کو رولز میں ترمیم کی ہدایت کر سکتی ہے اور جیل پی سی او کے ذریعے فیملی ،وکلا سے قیدیوں کی بات کی سہولت دی جا سکتی ہے،عدالتی حکم عدولی کاسوچ بھی نہیں سکتا، توہین عدالت کی درخواست کوخارج کیا جائے۔
عمران کی بیٹوں سے مستقل بات نہیں کرائی جاسکتی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ



















