غزہ،تل ابیب،نیویارک،انقرہ(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)غزہ میںہر گھنٹے 6بچے، 5خواتین شہید،سلامتی کونسل کااجلاس پھر بے نتیجہ ،اسرائیلی وزیراعظم نے غز ہ کی پٹی پر قبضے کاارادہ ظاہر کردیا،امریکی دفاعی نظام ناکام ، تل ابیب ہی پر میزائل داغ دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزیددرجنوں فلسطینی شہید ہوگئے،غزہ کے ہسپتالوں میں ہر گھنٹے میں تقریبا 15شہیدوں کو لایا جا رہا ہے،اوسطا ہر گھنٹے 6بچے اور 5خواتین شہید ہو رہی ہیں۔
غزہ دفتر اطلاعات کے مطابق غزہ کی تقریبا 70 فیصد آبادی مسلسل بم باری سے بے گھر ہونے پر مجبور ہوئی اور غزہ پر بمباری میں اسرائیل نے تقریبا 30ہزار ٹن بارودی مواد استعمال کیا۔
ادھر امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیا گیا دفاعی نظام بری طرح ناکام ہوگیا،،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی نظام نے جو آئرن ڈوم کے نام سے مشہور ہے تل ابیب پر ہی میزائل داغ دیا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسرائیلی دفاعی نظام سے فائر ہونے والے میزائل کو یو ٹرن لے کر تل ابیب پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، میزائل گرنے سے پراپرٹی کا نقصان ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دریں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر قبضے کاارادہ ظاہر کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا،غیر ملکی ٹی وی اے بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا حماس کےساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کےلئے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا،یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی۔
دوسری جانب سلامتی کونسل کے 2گھنٹے بند کمرہ اجلاس میں بھی اختلافات ختم نہ ہو سکے اور اجلاس بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا،قوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے امریکہ کو سیز فائر معاہدے میں رکاوٹ قرار دےدیا،سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی مندوب ڈیروری نے کہا غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی رسائی بہت ضروری ہے جوپائیدار امن نہ ہونے کی وجہ سے ناممکن ہے،مکمل جنگ بندی کی جائے۔
علاوہ ازیںغزہ ،مصر کے درمیان رفح کراسنگ کو مریضوں، غیر ملکیوں کے انخلا کےلئے دوبارہ کھول دیا گیاجبکہ اسرائیلی جارحیت کےخلاف نیویارک میں یہودیوں نے احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سینکڑوں یہودیوں نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کےخلاف آواز اٹھائی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مزید برآںترکیہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ترک پارلیمنٹ میں موجود ریسٹورنٹ سے تمام اسرائیلی مصنوعات کو نکال دیا گیا، فیصلہ عوامی رائے کے بعد کیا گیا۔
ادھر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے چین اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے،اسرائیل فلسطین تنازع پر موقف ہمیشہ سے مستقل ،واضح ہے، چین یو این قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا حامی ہے،تنازع کے حل کیلئے بین الاقوامی برادری کےساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















