لاہور (کرائم رپورٹر)سانحہ 9 مئی میں ملوث ملزموں کیخلاف کریک ڈاﺅن،50سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق گرفتار افراد 9 مئی کو جناح ہاﺅس و دیگر حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں، نئی تیار کردہ فہرستوں کے مطابق کارکنوں کی گرفتاری کی گئی،گھروں سمیت مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔
حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا فہرست میںپیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کےلئے 9مئی کو وقوعہ پر موجود صحافی و پولیس اہلکاروں کے نام بھی شامل تھے، ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں ،صحافیوں کے نام فہرست سے نکالے جائیں گے۔
سانحہ 9 مئی ،کریک ڈاﺅن،50سے زائد ملزم گرفتار

















