واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکی دارالحکومت فلسطینیوں کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا،جنگ بندی نہیں تو ووٹ بھی نہیں،بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے کے نعروں کی گونج سنائی دی۔
وائٹ ہاو¿س کے باہر فلسطین کے حق میں اب تک کے سب سے بڑے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا،ایک شخص نے بینجمن فرینکلن کے مجسمے کو بھی فلسطینی مفلر پہنا دیا۔
ادھر فلسطینیوں سے یکجہتی کےلئے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مظاہرین کا سمندر امڈ آیا،جکارتہ کے نیشنل مونومنٹ کے اطراف میں 2ملین مارچ کی کال مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے دی گئی،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیویارک، لندن، پیرس، جرمنی، اوسلو اور بیونس آئرس سمیت دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے،واشنگٹن فلسطینیوں کے حق میں گونج اٹھا

















