نیویارک(خواجہ فاروق)نیو لائف مینارٹی کونسل کے زیر اہتمام ووٹ کی اہمیت پر خصوصی سیشن،خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت،تفصیلات کے مطابق نیو لائف مینارٹی کونسل نے’ ’ووٹ کی اہمیت سمجھو“پر خصوصی سیشن بلایا،شرکاءکو ووٹ کی طاقت و افادیت پربھرپور آگاہی دی گئی۔
خصوصی سیشن میںراحیلہ اسلم، فوزیہ چغتائی،زبیدہ ،روبینہ صفدر،وحیدہ ، مسرت، صفیہ، شکیلہ، بلقیس، رباب، عائشہ، سلطانہ، اقرا عادل سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر راحیلہ اسلم،فوزیہ چغتائی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ووٹ کی طاقت ہی اصل طاقت ہے،پاکستانی اپنی اہمیت وطاقت کو دوبالا کرنے کیلئے ووٹ کااندارج لازمی کرائےں اور امریکی نظام کاحصہ بنےں،بلدیاتی ،سٹی کونسل ،امریکی صدارتی ،کانگریس اور سینٹ کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں،پاکستانیوں کے ووٹوں کی تعداد بڑھنے سے ہر بات منوانا آسان ہوگا۔
شرکا نے مزید کہاامریکی نظام کاحصہ بننا کمیونٹی کو مزید مضبوط بنانے کیساتھ عزت بڑھانے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گا،بہترین روزگار ملے گا،بچوں کامستقبل تابناک ہوگا،امریکہ میں مقیم دوسرے ممالک کے شہری ووٹ کااندراج کراکے الیکشن میں باقاعدہ حصہ لیتے ہیں،پاکستانی کمیونٹی کو بھی تقلید کرتے ہوئے امریکی نظام کاحصہ بننا چاہیے،امریکہ میں کمیونٹی کے ووٹ بڑھنے سے پاکستان کانام بھی بلند ہوگا اور ہر کام میں پاکستانیوں کی شمولیت یقینی ہوگی۔
راحیلہ اسلم،فوزیہ چغتائی نے کہا کمیونٹی کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کیلئے گھر گھر مہم کاآغاز کردیا،خدمت کاجذبہ رکھنے والے افراد اور تما م این جی اوز بھی مہم کاحصہ بنیں تاکہ کمیونٹی کو امریکہ میں مزید مضبوط بناکر باوقار مقام دلا سکیں۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















