آئی جی پنجاب کا احسن اقدام،پی ایچ پی کو 50نئی گاڑیاں مل گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ہائی وے پٹرول کو شاہرات پر پٹرولنگ اور دیگر پیشہ ورانہ امو رکی انجام دہی کیلئے 50نئی گاڑیاں فراہم کر دی ہیں،سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نئی گاڑیاں پی ایچ پی چوکی انچارجوں کے سپرد کیں۔

سنٹرل پولیس آفس میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے پروموٹ ہونےوالے 50 اے ایس آئیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے،پروموٹ ہونے والوں میں آپریشن ونگ کے 28، انویسٹی گیشن کے 13 اور ایلیٹ فورس کے 04،سی سی پی او آفس کے 02، سٹی ٹریفک پولیس لاہور01، سی آئی اے 01 اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات ایک اے ایس آئی شامل ہے، پروموٹ ہونے والے اے ایس آئیز کے بچوں، اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

مزید برآں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے 38 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) میں شامل زیر تربیت افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا، وفد کو پنجاب پولیس کی ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوری، کمیونٹی پولیسنگ، کرائم فائٹنگ اور فیلڈ فارمیشنز بارے آگاہی دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے 15 رکنی وفد کو انسداد جرائم، پنجاب پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے،آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس جرائم کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں