سرگودھا: عام انتخابات کا اعلان ، سیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال ہونا شروع

سرگودھا(سحر محمود)ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے اعلان پر سرگودھا میں سیاسی ڈیروں پر رونقیں لوٹ آئیں اور سیاسی شخصیات نے انتخابی سرگرمیاں شروع کر دیں

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سرگودھا میں سیاسی ڈیروں پر رونقیں لوٹ آئی اور سیاسی شخصیات نے انتخابی سرگرمیاں شروع کر دیں اور گزشتہ روز متعدد مقامات پر کارنرز میٹنگز میں پارٹیز امیدواروں نے کارکنان کو متحرک کر دیا اور حلقہ میں الیکشن دفاتر بنانے کے لیے جگہوں کی تلاش کی ہدایات جاری کیں۔تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی میدان میں آگئے۔