ٹیکس چھوٹ کاخاتمہ،مکمل عملدرآمد رپورٹ آئی ایم ایف کےساتھ شیئر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)اقتصادی جائزہ،ریونیو ٹارگٹ، ریفنڈز ادائیگیاں اور ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی مکمل عملدرآمد پر رپورٹ پیش کر دی گئی۔

ایف بی آر حکام کی آئی ایم ایف مشن کےساتھ تکنیکی مذاکرات کی پہلی میٹنگ ہوئی ،ریونیو ٹارگٹ،ریفنڈز ادائیگیاں اور ٹیکس چھوٹ کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا جولائی سے ستمبر انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا ،ستمبر 2023 تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیاں 250 ارب تک محدود کی جانی تھیں،ایف بی آر نے ستمبر 2023 تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کو 200 ارب تک محدود کیا۔

آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان کے مطابق انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے،قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس چھوٹ نہیں دی،آئی ایم ایف کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ریونیو ٹارگٹ، ریفنڈز ادائیگیاں و ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد جاری ہے،شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایمنسٹی سکیم بھی متعارف نہیں کرائی گئی۔