جنوبی افریقہ سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے: عرفان پٹھان
نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی افریقہ سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ ایک وائیڈ بال اور ایک ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں نہیں گیا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی قسمت اچھی رہی، ورلڈ کپ کا بہترین میچ ہوا۔



















