نوجوان اپنی زندگیوں کو با مقصد اور تحقیق کو اپنا شیوہ بنائیں :گورنر پنجاب

لاہور ( اپنے رپورٹر سے)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی آف گجرات کے حافظ حیات کیمپس میں آٹھویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی آف گجرات کا شمار ملک کی مایہ ناز یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات اپنی زندگیوں کو با مقصد بنائیں ۔انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ تحقیق کو اپنا شیوہ بنائیں اورسنی سنائی باتوں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات مستقبل کے لیڈرز ہیں، طلبا و طالبات کو اعلی اخلاقی قدروں کو اپنانا چاہیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دینی چاہیے ۔گورنر پنجاب نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی منزل کادرست تعین کریں اور دوسروں کیلئے مشعل راہ بنیں۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے مزید کہاکہ جوفردبھی اچھا کام کررہاہو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات معاشرے کے مثبت پہلوو¿ں کو اجاگر کریں اور منفی پہلووں کو درست کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ طلبا و طالبات کا ہردن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہونا چاہیے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے طلبا اور والدین کو ڈگریوں کے حصول پر مبارکباد بھی دی اور مستقبل میں ترقی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے طلبا و طالبات میں اسناد اور میڈلز تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر گجرات خضر حیات بھٹی، ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر شاہد انوراور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت استاتذہ اکرام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔