تل ابیب (مشرق نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے وہ اپنی اب تک کی سب سے بڑی زمینی کارروائی کے بعد واپس اسرائیلی علاقے میں چلی گئی۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق غزہ میں حملے کا مقصد حماس کی پوزیشنوں کو نشانہ بنانا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ کارروائی جمعرات کی صبح تک جاری رہی ، جس سے متعلق ویڈیوز میں اسرائیلی ٹینکوں کو صحرائی علاقے سے گذرتے اور ایک ٹینک کو ایک ٹیلہ ہموار کرتے دکھایا گیا ہے۔ جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کے حوالے سے بنائی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ٹینک گولے پھینک رہے ہیں اور تباہ شدہ عمارات کے باعث خالی علاقے کے نزدیک دھماکے ہو رہے ہیں۔
اسرائیل کی زمینی فوج کا غزہ میں رات کو بڑا حملہ کرنے کا دعویٰ

















