پاکستان ہاکی کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں،انڈین ہاکی لیجنڈ دھن راج پلے
بنگلورو (مشرق نیوز) انڈین ہاکی لیجنڈ دھن راج پلے نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ہاکی کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان اور بھارت کی ہاکی دنیا کیلئے قابل دید ہے۔خصوصی انٹرویو میں دھن راج پلے نے کہا کہ ان سے پاکستان ہاکی پلیئرز آج بھی رابطے میں رہتے ہیں، گول کیپر منصور احمد مرحوم ان کے بھائیوں کی طرح تھے اور شہباز احمد سے بھی پرانی دوستی ہے، وہ کافی متاثر کن پلیئر تھے۔بھارت کی جانب سے 300 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے سابق ہاکی کپتان نے کہا کہ میں پاکستان کی ہاکی کو بہت اوپر دیکھنا چاہتا ہوں، ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کی ہاکی ختم ہوگئی ہے، پرانے کھلاڑی یکجا ہوں، حکومت سے جو ہوسکے وہ پاکستان ہاکی کی سپورٹ میں کردار ادا کرے کیونکہ دنیا چاہتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ہاکی چلے۔



















