پیرمحل(ساجد الر حمن) تعلیمی اداروں کی ممکنہ نجکاری کا اقدام، سکول و کالجز تالہ بندی کا شکار، طلبہ کا ناقابل تلافی نقصان ، والدین نے اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی، حکومت پنجاب کی جانب سے سر کاری تعلیمی اداروں کی ممکنہ طور پر کی جانے والی نجکاری کے اقدام ،لیو انکیشمنٹ اور پینشن قوانین میں مبینہ طور پر کی جانے والی ترمیم کےخلاف تحصیل پیر محل کے تمام تعلیمی ادارے گزشتہ کئی روز سے تالہ بندی کا شکار ہیں جبکہ مذ کورہ اداروں کی سر برا ہان کی جانب سے مساجد میں اعلا نات کروائے جا رہے ہیں طلبہ سکولز اور کا لجز کا رخ نہ کریں۔
اساتذہ کے احتجاج کے باعث بند ہو نے سے طلبہ کا نا قابل تلافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے ،حکومت نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اساتذہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے راہ ہموار نہ کی تو اداروں کی مزید بندش سے تحصیل کے ہزاروں طلبہ کا قیمتی تعلیمی سال ضا ئع ہو نے کا خدشہ ہے ۔ضلعی صدر تنظیم اساتذہ چو ہدری غلام مصطفی ٰ تبسم نے کہا ہے جب تک حکومت منظور کئے گئے کا لے قانون کو ختم کر نے کا نو ٹیفکیشن جاری نہیں کرتی ہمارا احتجاج جاری رہنے کے ساتھ ادارے بھی تالہ بندی کا شکار رہیں گے ۔
تعلیمی اداروں کی ممکنہ نجکاری، پیر محل میں سکول و کالجوںکی تالہ بندی



















