آپریشن تھیٹرز میں شعبہ انیستھیزیا کو بنیادی حیثیت حاصل ہے :ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ورلڈ انیستھیزیا ڈے کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی واک اور سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پروفیسر ڈاکٹر اشرف ضیائ، پروفیسر ڈاکٹر زاہرہ، پروفیسر ڈاکٹر فرخ، پروفیسر ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر تیفور گیلانی، ڈاکٹر برگیڈئر (ر) مبین، ڈاکٹر شاہدہ خواجہ، ڈاکٹر خالد بشیر، ڈاکٹر نعمان احمد، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر جودت، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ آپریشن تھیٹرز میں شعبہ انیستھیزیا کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔انیستھیزیا کی سپیشلٹی کو فروغ دینا چاہئے۔پاکستان میں انیستھیزیالوجسٹس کو بے ہوشی کے نہیں بلکہ ہوش لانے والے ڈاکٹرز کے نام سے جاننا چاہئے۔ دریں اثناءکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیرانتظام جگر کے امراض پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر آفتاب محسن، پروفیسر محمد عمران، پروفیسر اسرار الحق طور، پروفیسر شاندانہ طارق، پروفیسر عادل اقبال اور ڈاکٹر صومیہ اقتدار سمیت طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں جگر کی بیماری کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہماری طبی درسگاہوں کو میڈیکل ریسرچ پر خاص توجہ دینی چاہئے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر جاوید اکرم نے میوہسپتال اور لیڈی ایچی سن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے میوہسپتال اور لیڈی ایچی سن ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈز سمیت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ایکسیئن بلڈنگز نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو مئیو ہسپتال کی ایمرجنسی کے ری ویمپنگ منصوبہ پر بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ میوہسپتال لاہور کی پرانی ایمرجنسی کو شاندار طریقے سے ری ویمپ کیا جا رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیا جا رہا ہے۔سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے حتمی سفارشات کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے۔