پشاور (بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی کے پی نے مطلوب دہشتگردوں کی تیسری فہرست جاری کر دی،128 دہشتگردوں کے نام و تصاویر شامل ہیں۔
دہشتگردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان و دیگر اضلاع سے ہے ،سروں کی قیمتیں 3 سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں،سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ ہے،دہشتگردوں میںحبیب الحق ،عجب شاہ،حبیب ،شاکر ،سید الاکبر ،نور قیوم ،کامران، عمر ،اسماعیل ودیگر شامل ہیں۔
کے پی ،دہشتگردوں کے سر کی قیمت70لاکھ تک مقرر

















