مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتبہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کا جامع محاصرہ کر رہا ہے اور جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ کے ہسپتال قبرستانوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم نے رام اللہ سے ایک تقریر میں مزید کہا کہ غزہ نسل کشی اور تباہی کا شکار علاقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کا پانی منقطع کر دیا۔ اس نے وہاں کے رہائشیوں کو بے گھر کرنے کے مطالبے کے بعد جنوبی غزہ کی پٹی پر بمباری کی ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ کے باشندوں کو گھر خالی کرنے اور جنوب کی طرف جانے کے احکامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے۔ اسرائیل غزہ کی پٹی کی آبادی کو دنیا کے ملکوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ صدر محمود عباس نے امریکی وزیر خارجہ بلنکن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ غزہ کے باشندوں کو بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیں گے۔ ہمارے لوگ قتل عام برداشت کرتے ہیں اور نقل مکانی کو قبول نہیں کرتے۔مزید برآں فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے لوگ قتل عام کو برداشت کرتے ہیں لیکن بے گھر ہونے اور پناہ گزینوں کو قبول نہیں کرتے۔
اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے: فلسطینی وزیر اعظم

















