IMFکادباﺅ،ایم ایل ون منصوبے کی لاگت میں 3ارب ڈالر سے زائد کمی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کادباﺅ،حکومت نے ایم ایل ون منصوبے کی لاگت میں 3ارب ڈالر سے زائد کمی کردی۔

آئی ایم ایف کے ایم ایل ون ریل منصوبے کیلئے چینی قرضے پر تحفظات کے بعد منصوبے کی لاگت میں 3ارب ڈالر سے زائد کمی کی گئی، پشاور تا کراچی ایم ایل ون منصوبہ اب 9 ارب 80کروڑ ڈالر کی بجائے 6ارب 70کروڑ ڈالر میں مکمل ہوگا، پشاور تا کراچی 1750 کلو میٹر طویل ریل منصوبہ 3مرحلوں میں مکمل ہوگا،فیزون میں2.7 ارب ڈالر،فیزٹو2.6 ارب،فیز تھری میں1.4ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کی آپریشنل سپیڈ 160کلومیٹر فی گھنٹے سے کم کرکے 140کلو میٹر فی گھنٹہ تک کر دی گئی، تمام پل نئے بنانے کی بجائے صرف مخصوص مقامات پر اپ گریڈیشن ہو گی،منصوبہ مکمل ہونے پرملک میں نئی ٹرینوں کی تعداد بڑھ کر134ہوجائےگی،نظرثانی شدہ پی سی ون وڈیزائن کی جلد منظوری کا امکان ہے،وزیراعظم کے دورہ چین میں منصوبے کی فنانسنگ میں پیشرفت متوقع ہے۔