لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈینٹل ہسپتال لاہور میں ڈیپارٹمنٹ آف پروستھو ڈونٹکس کے ری ویمپنگ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈینٹل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کے جاری علاج کا معائنہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈینٹل ہسپتال لاہور میں مریضوں سے علاج کی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔بعدازاں نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈینٹل ہسپتال میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں ڈینٹل ہسپتال لاہور کی اپ گریڈیشن، انتظامی امور میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ڈینٹل ہسپتال لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر 1200 سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ڈینٹل ہسپتال لاہور مریضوں کا مکمل علاج کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی علاج گاہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پروستھو ڈونٹکس ڈیپارٹمنٹ میں مصنوعی دانت لگوانے والے مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات مہیا ہوں گی۔ دریں اثناء نگران صوبائی وزیر صحت نے گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید احمد خان و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے لیڈی ولنگٹن ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر نرسنگ ہاسٹل و دیگر منصوبوں پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں کے دورے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر کئے جا رہے ہیں۔حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ علاوہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سید مٹھا ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر بلال و دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حافظ ڈاکٹر محمد وسیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمتین بھی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سید مٹھا ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے داخل مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے معیار بارے دریافت کیا۔سید مٹھا ہسپتال میں داخل مریضوں نے طبی سہولیات بارے اطمینان کا اظہار کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سید مٹھا ہسپتال میں پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائےگا۔ سید مٹھا ہسپتال میں مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ سید مٹھا ہسپتال میں پی آئی سی سیٹلائٹ کلینک کامیابی سے چل رہا ہے۔حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سید مٹھا ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
ڈینٹل ہسپتال میں مصنوعی دانت لگوانے کی جدید سہولیات میسر ہوں گی : ڈاکٹرجاویداکرم



















