انقرہ(مشرق نیوز)ترکیہ نے کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے،فلسطین ، اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی و تنازع کے حل کےلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
اردگان نے مزید کہا1967 کی سرحدی حدود کے مطابق جغرافیائی طور پرآزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس کا قیام ہے میں اب مزید تاخیر نہیں ہونا چاہیے،خطے کے مسائل کی جڑ فلسطین کا تنازع ہے ،حل تک امن ممکن نہیں، ترکیہ امن کی بحالی کےلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ترکیہ نے کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

















