بلدیہ عظمیٰ، غیر قانونی ضم اہلکار کو اہم ذمہ داری ملنے سے قابضین کیلئے دوبارہ راہ ہموار

لاہور (نوید چودھری)بلدیہ عظمیٰ لاہور میں غیر قانونی ضم ہونےوالے اہلکار کو انتہائی حساس عہدے کی اضافی ذمہ داریاں دینے سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی کی واگزاری اور کمرشل اراضی کی ری اویلوایشن کے بعد نئے کرایوں کے نفاذ کا معاملہ رک جانے کے امکانات پیدا ہو گئے۔

چند ماہ کے دوران خود پور میں واقعہ 10 ایکڑ زیر کاشت سرکاری اراضی پر کلرک قیصر حنیف قابض تھا جہاں سے وہ مبینہ طور پر سالانہ لاکھوں روپے کی غیر قانونی آمدن حاصل کرتا رہا البتہ اب کلرک سے سرکاری اراضی واگزار کروا کر حکومت کو پہنچائے جانے والے مزید بڑے مالی خسارے پر قابو پا لیا گیا جبکہ قیصر حنیف کےخلاف غیر جانبدار انکوائری بھی شروع ہو چکی ہے ،ذرائع کے مطابق اب صورتحال بدلنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے انکوائری ” مینج “ ہو جائے گی۔

دوسری جانب لکشمی چوک ایبٹ روڈ پر واقعہ 15 مرلے سے زائد کمرشل جگہ کا قبضہ واپس حاصل کرنے کا معاملہ حتمی مرحلہ میں داخل ہو چکا اورسرکاری و کمرشل اراضی کی ری اویلوایشن و کرایوں میں ازسر نو تبدیلی پر جاری تیزی سے کام اب ممکنہ طور پر ٹھہراو¿ آنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ مزید خدشہ ظاہر کیا جا رہا قابضین کو دوبارہ سہولت کاری فراہم ہو جائے گی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے نئے سٹیٹ افسر پر مبینہ طور پر سرکاری جیپ چوری کا الزام ہے، کوروناکے دوران بڑے پیمانے پر گھپلے بھی سب کے سامنے ہیں سب سے اہم اور قابل ذکر بات مذکورہ اہلکار کی غیر قانونی ابزاربشن پر سپیشل آڈٹ ٹیم نے بھی سنگین قسم کے اعتراضات اٹھا رکھے ہیں،سوال اٹھتا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ علی رندھاوا کسی دباو¿ میں آ کر عمران اشرف رامے کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے پر راضی کیسے ہو گئے ؟۔