لاہور( ہیلتھ رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی بلاک کا اپ گریڈیشن پلان تیار کر لیا گیا، پلان کے تحت ایمرجنسی بلاک اپ گریڈ ہوگا،نئے سرجنز آئیں گے،آئی سی یو اور آپریشن تھیٹرز نئے بنیں گے،100بیڈز کا مزید اضافہ کیا جائےگا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پلان کا آن گراونڈ جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کادورہ کیااوراگلے ہفتے کے آغاز میں ایمرجنسی کے گراونڈ فلورکی اپ گریڈیشن کاکام شروع کرنے اور3ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے بیرون ملک سے سرجنز کی خدمات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بورڈ کی منظوری کے بعد کنٹریکٹ پر بھی سرجنز کو ہائیر کیا جائے،وزیراعلیٰ نے کہا ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن پر 3 شفٹ میں کام کیا جائے،سرائے کی تعمیر کو بھی جلد مکمل کیا جائے،محسن نقوی نے ایمرجنسی میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کردہ طبی سہولتوں اور مفت ادویات کی دستیابی کا دریافت کیا۔
مریضوں نے ایمرجنسی میں علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولتوں اور مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہارکیا اور بتایا پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں میں بہتری آئی ہے،ایمرجنسی میں زیر علاج مریض نے وزیر اعلی محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ ہی ہمارے سنتے ہیں،وزیراعلیٰ کی ہدایت پرصوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر فرقد عالمگیرنے مریض کو خود اٹینڈ کیا اور علاج تجویز کیا۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















