تمام ممالک افغانیوں کی بزور طاقت واپسی روکیں،اقوام متحدہ

نیویارک(خواجہ فاروق)اقوام متحدہ نے کہاہے پاکستان افغان باشندوں کی حفاظت یقینی بنائے،اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے مشکل میں پھنسے افراد سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا تمام ممالک افغان باشندوں کی بزور طاقت واپسی کا عمل روکیں۔

یو این ایچ سی آر نے کہا مشکلات، چیلنجز کے باوجود پاکستان افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل محفوظ طریقے سے یقینی بنائے، افغانستان میں انسانی حقوق کے مسائل و خواتین تکالیف سے دوچار ہیں ،افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے حفاظت کے سنگین مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے،افغان مہاجرین کی شناخت، رجسٹریشن کے عمل میں پاکستان سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔