بیجنگ(ایم این پی)ایشین گیمز کرکٹ میں پاکستان کاسفر تمام،افغانستان 4وکٹوں سے شکست دےکرفائنل میں پہنچ گیا۔
ینگزو میں ہونےوالے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کی ٹیم متاثر کن ہدف دینے میں ناکام رہی،پوری ٹیم 115 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔
عمیر بن یوسف 24 رنز بناکر نمایاں رہے،عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے،افغانستان نے ہدف 17.5اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
سیمی فائنل میں افغانستان سے شکست،ایشین گیمز کرکٹ میں پاکستان کاسفر تمام



















