حملوں میں افغان دہشتگرد ملوث ہونے کی تصدیق

اسلام آباد (بیورورپورٹ)حملوں میں افغان دہشتگرد ملوث ہونے کی تصدیق کردی گئی،سرکاری ذرائع کے مطابق افغان دہشتگرد غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بھی افغان دہشتگردوں کا ہاتھ ہونے کی تصدیق ہوگئی،چند مہینوں کے دوران پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملہ آوروں میں سے 14 افغانی تھے۔

ذرائع کے مطابق 12 مئی کو مسلم باغ میں ہوئے حملے میں کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے 5 دہشتگرد ملوث تھے، 12 جولائی 2023 کو ژوب کینٹ پردہشتگردوں کے حملے میں 5 میں سے 3 افغانی دہشتگرد تھے جبکہ 30جنوری کوپولیس لائنز پشاور کے خودکش حملہ آوروں اور29 ستمبر کو ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا،ذرائع کے مطابق پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔