ہزاروں ارب کی ٹیکس لیکیج روکنے کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے ہزاروں ارب کی ٹیکس لیکیج روکنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں ٹاسک فورس ایف بی آر میں اصلاحات کرے گی۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ، ڈاکٹر منظور احمد، ڈاکٹر مشرف، امان عامر، عامر اعجاز، خالد اور محمود خالد بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں،ممبر ایف بی آر ریفارمز ارد شیر سلیم طارق کو ٹاسک فورس کا سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔