سری لنکن کرکٹر کو ریپ کیس میں کلین چٹ،آسٹریلوی عدالت نے بےگناہ قرار دیدیا


سڈنی(ایم این پی)سری لنکن کرکٹر کو ریپ کیس میں کلین چٹ،آسٹریلوی عدالت نے بےگناہ قرار دیدیا،سڈنی کی عدالت نے سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلاکا کیخلاف ریپ کیس کا فیصلہ سنا یا۔

رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ ریپ کیس پر ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکی، کیس میں رضامندی کے بغیر مراسم قائم کرنے کو ثابت نہیں کیا جاسکا،عدالت نے سری لنکن کرکٹر کو پولیس انٹرویو میں سچا قرار دیا اور کہا جان بوجھ کر شکایت کنندہ نے جھوٹی گواہی دی۔