اسلام آباد (بیورورپورٹ) حکومت نے پی آئی اے، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری اور پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا پلان تیار کر لیا۔
،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاجبکہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
قومی ایئر لائن کمپنی کے ذمہ قرض، حکومتی گارنٹیز و دیگر ایشوز کو حل کرنے کا پلان تیار ہے، پی آئی اے کےساتھ ملحقہ اداروں کی نجکاری نہیں کی جائےگی،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں سے رابطے کر رہے ہیں۔
نجکاری کمیشن کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری موجودہ صورتحال میں نہیں ہو سکتی، سرمایہ کاروں کو راغب کر کے سٹیل ملز پروڈکشن و صلاحیت کو بڑھایا جائے گا،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کیلئے نجی شعبے کےساتھ بات چیت ہو رہی ہے،جون تک بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ارب 11 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے۔
PIA، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری، پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کا پلان تیار



















