چیف سلیکٹر کی کوششیں کامیاب،کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ طے

لاہور(ایم این پی)چیف سلیکٹر کی کوششیں کامیاب،قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ باہمی اتفاق سے طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے معاملہ طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا،کرکٹرز کو بقایا جات نئے کنٹریکٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرےگا۔