خاور مانیکا کامزید ریمانڈ،اینٹی کرپشن کے حوالے

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)سینئر سول جج نے بشریٰ کے سابق شوہر خاور مانیکا کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔

خاور مانیکا کو محکمہ اینٹی کرپشن نے سینئر سول جج اوکاڑہ کی عدالت میں پیش کیا،سینئر سول جج نے کہا خاور مانیکا کو 4 اکتوبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے۔

اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا نے کہا میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔