شعیب اختر کی اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف

راولپنڈی ایکسپریس کا لقب حاصل کرنے والے شعیب اختر نے اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کر دی۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے یشما گل خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں وجہ شعیب اختر کی جانب سے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف ہے۔


یشما گل کہہ رہی ہیں مجھے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں'۔

اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میری سب سے بڑی تعریف ہے جس پر شعیب اختر نے کہا کتنی پیاری آنکھیں ہیں' ساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف اشارہ کیا۔