لاہور (ایم این پی)پی سی بی نے ورلڈ کپ 2023 کےلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کےلئے منیجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دیں گے،ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ براڈبرن، بیٹنگ کوچ اینڈریو ہیوٹک جبکہ مورنے مورکل باولنگ کوچ ہوں گے۔
پی سی بی نے آفتاب خان کو فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمن کو اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم کو ٹیم ڈاکٹر، ڈریکس سائمن سٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ مقرر کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے میڈیا منیجر احسن افتخار ناگی ہوں گے ،عثمان انوری سکیورٹی منیجر کے فرائض انجام دیں گے،مقبول بابری کو سائیکالوجسٹ، طلحہ اعجاز کو اینالسٹ اور ملنگ علی کو مساجر مقرر کردیاگیا۔
ورلڈ کپ 2023 کےلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان



















