اوٹاوا،لندن،لاہور (مشرق نیوز،سپیشل رپورٹر)ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گونج،ممبران نے شفاف تحقیقات کامطالبہ کردیا۔
،برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ خالد محمود، شیڈو وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی، سکھ اراکین پارلیمنٹ پریت کوراور تن منجیت سنگھ نے کہابھارت کو خبردار کیا جائے ریاستی دہشتگردی برداشت نہیں۔
برطانوی وزیرخارجہ جیمزکلیورلی نے کہا ہردیپ سنگھ کے قتل کے مجرموں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ،تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، بھارت پر عائد کیے جانے والے سنگین الزمات پر کینیڈا سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
ادھر کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر پاکستانی سکھ برادری نے بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کیا، سکھ برادری نے کہا بھارتی خفیہ ایجنسی سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، عالمی برادر ی کو دہشتگردی کا نوٹس لینا چاہیے۔
پنجاب اسمبلی کے سابق رکن سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا خالصتانی لیڈر کے قتل میں بھارت ملوث ہے،مودی حکومت خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ ہوکرسکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کررہی ہے لیکن خالصتان کے قیام کےلئے پرامن ،جمہوری جدوجہد سکھوں کا بنیادی حق ہے،سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہاکینیڈین وزیراعظم نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت دے دئیے،عالمی برادری مظالم و نسل کشی کے واقعات کا نوٹس لے ۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















