ملائیشین ایئر لائن کا کراچی کیلئے پروازوں کا اعلان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ملائیشین ایئر لائن نے کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔

باٹک ایئر آئندہ ماہ 31اکتوبر سے کوالالمپور تا کراچی براہ راست فلائٹس کا آغاز کر ے گی،باٹک ایئر کراچی اور کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق باٹک ایئر کی پرواز او ڈی 135کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی انہی 3دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136رات پونے 9بجے کوالالمپور کےلئے روانہ ہو گی۔