کولمبو(ایم این پی)فائنل شروع ہوتے ہی ختم،لنکا صرف50پر ڈھیر،بھارت نے 8ویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا،سری لنکا کی بیٹنگ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی ،میچ کا آغاز ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن ڈگمگاگئی اور پوری ٹیم صرف15.2اوورز میں 50رنز پر چلتی بنی۔
بھارتی باﺅلر سراج نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں لیں ،ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آوٹ کیے ،ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔
بھارت نے 51 رنز کا ہدف6.1اوورز میں با آسانی حاصل کرلیااور 10 وکٹوں سے میچ جیت کر8ویں مرتبہ ایشیا کپ اپنے نام کرلیا۔
فائنل شروع ہوتے ہی ختم،بھارت نے 8ویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا



















