پنجاب کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 140روپے کلو

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 140روپے کلو ملے گی،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منظوری دےدی۔

صوبے بھر میں عوام کو 2100 یوٹیلیٹی سٹورز اور 750 فرنچائزڈ پر چینی 140 روپے میں دستیاب ہوگی۔

چینی کی خریداری میں شفافیت کیلئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا، ہر خاندان ایک ماہ میں 5 کلو چینی حاصل کرسکے گا،پنجاب حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائےگا۔