بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے آئی ایم ایف نے نئی شرائط پیش کردیں

اسلام آباد(بیورورپورٹ)بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے پاکستان صنعتوں کیلئے گیس مہنگی،مراعات واپس لے،آئی ایم ایف نے نئی شرائط رکھ دیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف، وزارت خزانہ و توانائی کے درمیان بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے میں پیشرفت نہیں ہوسکی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے نئی شرائط پیش کرتے ہوئے کہاپاکستان بجلی خود پیدا کرنےوالی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لے اورگیس نرخوں میں فوری اضافہ کرے ،بجلی بنانےوالی صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 5شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا،وزارت خزانہ نے ریلیف کا اعلان کرنے اور آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کےلئے وقت مانگ لیا، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی صارفین کو ریلیف دینے کےلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔