اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین کھیلی جانیوالی ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی کے میچ ڈراز جمعہ کو نکالے جائینگے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ر گل رحمن کے مطابق ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں شرکت کیلئے انڈونیشین ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ،وریاوان شوگی ہرتا انڈونیشین ٹیم کے پلینگ کپتان ہونگے جبکہ گناون ٹرس مونتارا، انتھونی سوسانتو، ڈیوڈ سوسانتو ٹیم ممبرز میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں نے بدھ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا جبکہ ڈراز 15ستمبر کو نکالیں جائینگے۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو روزہ ڈیوس کپ ٹائی 16ستمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی کے ڈراز جمعہ کو نکالے جائینگے



















