رباط (مشرق نیوز) مراکش میں زلزلے کے تباہ کن اثرات کے مختلف مناظر سامنے آ رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لوگوں نے المناک تصاویر شیئر کی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والے دردناک کلپس میں سے ایک تصویر میں مراکش کے ایک ہسپتال میں متعدد مریض دکھائی دیے ۔ یہ ہسپتال کے باہر کھلی فضا میں سڑک عین وسط میں بستروں پر سو رہے تھے۔ زلزلہ کے باعث عمارت کے گرنے کے خوف سے سب مریضوں کو باہر کھلے آسمان تلے نکال دیا گیا ہے۔شہر میں ایک ہسپتال کی عمارت کے باہر بہت سے زخمیوں کو کھڑے دیکھا گیا جن میں سے کچھ شدید زخمی ہیں۔ ہسپتال کے بستروں کو عمارت کے باہر منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال کے باہر موجود بیڈز اور مریضوں کی حفاظت کیلئے بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار بھی مقرر ہیں۔
مراکش زلزلہ، گلیوں میں بیڈز پر سوئے مریضوں کی تصاویرشیئر

















