بھارتی صحافیوں کو بائیڈن کا استقبال کرتے مودی کی کوریج سے روکدیا گیا

نئی دہلی (مشرق نیوز) نئی دہلی میں جی 20سربراہی اجلاس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پرتپاک استقبال کیا تاہم صحافیوں کو اہم اجلاس کی کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جی 20جیسے بڑے سربراہی اجلاسوں کے موقع پر اس طرح کے دو طرفہ ملاقاتوں تک میڈیا کی رسائی کو ہمیشہ سختی سے کنٹرول کیا جاتا ہے لیکن اسے شاذ و نادر ہی مکمل طور پر روکا جاتا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی حکام نے جون میں واشنگٹن کا سرکاری دورہ کرتے ہوئے ایک پریس بریفنگ میں مودی کے امریکی نامہ نگاروں سے ایک سوال لینے پر راضی ہونے سے پہلے طویل مذاکرات کئے تھے۔ بھارتی رہنما شاذ و نادر ہی کبھی غیر ملکی میڈیا کے سوالات لیتے ہیں۔