ڈالر،سونے کو مزید ریورس گیئر،قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی(بیورورپورٹ)ڈالر،سونے کو مزید ریورس گیئر،قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوئی اور ڈالر 2روپے سستا ہوکر 302 روپے 96 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے کم ہوکر 304 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کمی آئی،نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے پر آگئی۔