نگران حکومت نے پھر بجلی گرادی،فی یونٹ1.46روپے مہنگا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نگران حکومت نے پھر بجلی گرادی،قیمت میں1.46روپے یونٹ اضافہ کردیا۔

قیمتوں میں اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں میں ہو گا۔

لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین مستثنیٰ ہوں گے،عوام پر اربوں روپے کااضافی بوجھ پڑے گا۔