بجلی چوروں کی شامت ،ملوث افسروں کیخلاف بھی بڑی کارروائی،1937تبدیل
اسلام آباد،لاہور (بیوورپورٹ ،خبرنگار)بجلی چوروں کی شامت ،آپریشن تیز،ملوث افسروں کیخلاف بھی بڑی کاررروائی،تقسیم کار کمپنیوں نے 1937 افسروں کے تبادلے کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق بجلی چوری میں ملوث تقسیم کار کمپنیوں کے عملے کیخلاف کارروائی کے دوران گریڈ 17 سے 20 کے 1937 افسر کے تبادلے کئے گئے، بری شہرت رکھنے والے 248 افسروں کو ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا گیا،گریڈ 17 کے 1290 ایس ڈی او ،ریونیو افسروں کو تبدیل کیا گیا، گریڈ 18 کے 533 ایکسیئن،ڈی سی ایمز کا تبادلہ جبکہ گریڈ 19 کے 91 اور گریڈ 20 کے 23 افسروں کو بھی موجودہ عہدے سے تبدیل کردیا گیا۔
لیسکو نے سب سے زیادہ 351، گیسکو 142، فیسکو 201،آئیسکو 221، میپکو 314، پیسکو 307، حیسکو 122 ،سیپکو 86، کیسکو 168 اور ٹیسکو نے 35 افسروں کا ٹرانسفر کیا۔
ادھر لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2دن کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 528کنکشنوں بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئیں،305ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکیں ،9 ملزموں کو گرفتار بھی کیا جاچکا ،تمام کنکشنز منقطع کر کے 1,678,826 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی رقم 68,796,447 روپے ہے،اہم شخصیات بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں ۔



















