جنوری سے تاحال 2 لاکھ 80 ہزار افراد کو فوج میں بھرتی کیا: روس

ماسکو (مشرق نیوز) روس اور یوکرین میں شدید لڑائی جارہی ہے۔ روسی سلامتی کونسل کے سربراہ دمتری میدویدیو نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو نے سال کے آغاز سے اب تک تقریبا ً2لاکھ 80 ہزار افراد کو فوج میں بھرتی کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس نے فوج کی کسی نئی نقل و حرکت کا اعلان نہیں کیا لیکن اس نے 19 ماہ قبل شروع ہونے والے یوکرین میں اپنے فوجی آپریشن کی روشنی میں فوج میں شامل ہونے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو راغب کرنے کیلئے ایک بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔غیرملکی نیوز ایجنسی نے میدویدیف کے حوالے سے کہا کہ وزارت دفاع کے اعداد و شمار کی بنیاد پر یکم جنوری سے اب تک 280,000 افراد معاہدے کے تحت روسی فوج میں شامل ہو چکے ہیں۔