لاہور ( رپورٹ: نعیم جاوید ) بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف 2 اگست کو ہونے والی پہیہ جام ہڑتال کا جہاں تمام تاجر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وہاں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) نے بھی شامل ہونے کا اعلان کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2 اگست کو تمام بکنگ ایجنسیاں بند رہیں گی۔ دوسری طرف سینئر تاجر مجاہد مقصود بٹ، حفیظ سینٹر کے صدر فیاض بٹ، آل پاکستان کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عارف گجر اور ایم ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی نے رہنماو¿ں نے روزنامہ” مشرق“سے گفتگو کرتے ہوئے بجلی بلوں میں مزید2روپے 7پےسے فی یونٹ اضافہ کیلئے تیاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کی کاروباری برادری کے ساتھ ساتھ عوام بجلی کے بھاری بلوں پر سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیںاور ملک گیر ہڑتال کی کال بھی دے دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے بجلی بلوں میں ریلیف نہ دینا ملک میں لاءاینڈ آرڈر کی بدترین صورتحال پیدا کررہا ہے جس سے ملک میں سول نافرمانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاروباری برادری بجلی بلوں میں بھاری اضافوں پر پریشانی کا شکار ہے ۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بلوں میں شامل تمام ناجائز ٹیکسز اور ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ ختم کرکے کاروباری برادری اور عوام کو فوری ریلیف دیا جائے ،ان خیالات کا نے کہا کہ یوٹیلٹی بلوں میں ٹیکسوں کی بھاری شرح ملکی معیشت کو کمزور اور ہوشربا مہنگائی کا سبب ہے اسلئے بلوں کو حکومتی ٹیکس جمع کرنے کا ذریعہ نہ بنایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ہمسائیہ ممالک بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان ،ایران میں بجلی کی فی یونٹ 10روپے سے زائد نہ ہے جبکہ پاکستان میں فی یونٹ قیمت50روپے سے زائد ہے جبکہ کمرشل اس سے کہیں زیادہ ہے جس میں کاروبار کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔
بجلی کے بھاری بھرکم بل،تمام تاجر تنظیموں کا پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان



















