راوی شہر میں صاف ماحول، بہتر معیار زندگی کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے: عمران امین

لاہور(کامرس رپورٹر) عمران امین سی ای اوروڈا نے کہا ہے کہ راوی شہر جدت کے تمام تقاضوں سے ہم آ ہنگ ہوگا، ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کےلئے ہم جدید طریقوں کو اپنا رہے ہیں۔ چہار باغ اور صنعتی زون سائٹ کے ہفتہ وار دورہ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران امین کا کہنا تھا کہ راوی شہر کے رہائشی منصوبہ چہار باغ اور انڈسٹریل ایریا میں ہم اس بات کا جائزہ لیا کہ یہاں پر گرین کور، ماحولیات کی مزیدبہتر ی کےلئے کیا فوری اور دیرپا اقدام اٹھائے جاسکتے ہیں۔راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے انڈسٹری زون میں ہونیوالے ایک سروے کے مطابق یہاںدھواں آلودگی ، مشینی شوراور غیر معیاری آب کی وجہ سے ورکر کی صلاحیت اورکام متاثر ہورہا تھاجس کے تدارک کےلئے ہم نے اپنے ماہرین کی مشاورت سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے ماحول دوست، پائیدارترقی کی ضامن پالیسی بنائی اور اب ہم اس پر عملدرآمد کروارہے ہیں۔اس موقع پر سی ای او روڈا نے کہا کہ راوی شہر میں عوام کو صاف وستھرا ماحول اور بہتر ین معیار زندگی فراہم کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کر یں گے۔